عباسی سیکیورٹیز نے کراچی میں گریجویٹس کیلئے2سالہ ٹرینی منی مینجر پروگرام کا اعلان کر دیا
لاہور (پ ر)عباسی سیکیورٹیز جس کا شمار پاکستان کی پریمئیم منی مینجمنٹ کنسلٹنسی میں ہوتا ہے نے کراچی میں گریجویشن کرنیوالے طلباء کیلئے دو سالہ ٹرینی منی مینجر پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس پروگرام میں فریش گریجویٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔اس پروگرام کا مقصد ملک بھر میں قائم بزنس سکولز اور دیگراداروں میں موجود ٹیلنٹ کو خصوصی تربیت فراہم کرنا ہے تا کہ وہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں ۔عباسی سیکیورٹیز کی خواہش ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے پیش نظر نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے عین مطابق ایسی تعلیم و تربیت فراہم کی جائے جس کی مدد سے وہ ترقی کے مراحل خوش اسلوبی سے طے کر سکیں ۔
عباسی سیکیورٹیز پرائیویٹ لیمیٹڈ پاکستان کا وہ واحد منی مینجمنٹ کنسلٹنسی فراہم کرنیوالا ادارہ ہے جو سرمایہ کاری کیلئے مشاورتی خدمات، ریسرچ سروسز اور سٹوکس میں اعلیٰ بروکریج سروسز بھی فراہم کر رہا ہے۔
