جاپان کے تجارتی خسارہ میں کمی
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے تجارتی خسارہ میں رواں سال جولائی کے دوران 72.3 فیصد کمی ہوئی۔ بدھ کو جاپان کی وزارت خزانہ کے جاری ایک بیان کے مطابق رواں سال جولائی کے دوران تجارتی خسارہ میں توقعات سے زیادہ کمی ہوئی اور تجارتی خسارہ کم ہو کر 268.05 ارب ین ہو گیا جو کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 966.5 ارب ین تھا۔ بیان کے مطابق تجارتی خسارہ میں کمی کی بنیادی وجہ توانائی پر آنے والے اخراجات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہے۔
(mik/tar/msb 1112:15)
