حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام کل یوم دعا منایا جائے گا

حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام کل یوم دعا منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) حقوق اہلسنت محاذ میں شامل اہلسنت کی 20 تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جامعہ حزب الاحناف 11 ۔ داتا دربار روڈ لاہور میں زیر صدارت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی ہواجس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ خود کش حملے کرنے والے نہ مسلمان ہیں نہ ہی انسان ہیں ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اگر اس ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نافذ کر دیا جاتا تو آج اس ملک کایہ حال نہ ہوتا آپریشن ضرب عضب اسلام کا نام لے کر جہاد کے نام پر فساد کرنے والے کرائے کے قاتلوں کے خلاف ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتی رہے گی۔ کرائے کے قاتل دہشت گرد بزدل ہیں ان کا یوم حساب قریب ہے اعلامیہ میں کہاگیا کہ سانحہ اٹک سکیورٹی اداروں کی غفلت سے پیش آیا حکمران سکیورٹی میں خامیوں کو دور کریں داخلی وخارجی راستوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ21 اگست بروز جمعہ کو حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے یوم دعا منایا جائے گا اجلاس میں اٹک سانحہ کہ شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی اجلاس میں جن تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ان میں صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی، مفتی سید مصطفی رضوی، صاحبزادہ احمد شکیل صدیقی، پروفیسر محمد حسین ایڈووکیٹ، علامہ محمد ارشد صدیدی، مولاناملازم حسین قادری، علامہ نور حسین نقشبندی، مولانا شفقت علی خان، علامہ ندیم علوی، مولانا منیر حسین نوری، مولانا رب نواز، مولانا احمد حسین رضوی، مولانا محمد دین، مولانا نیاز احمد، پیر سید اکرم شاہ، مولانا سید اقبال حسین شاہ، مولانا نواز نوری، مولانا بشیر احمد، علامہ احمد علی، مولانا محمد فیاض نقشبندی، علامہ محمد محسن سیالوی، مولانا بلال احمد، مولانا ذوالفقار نقشبندی، میاں کامران سیفی، مولانا محبوب احمد، علامہ ظہور احمد نوری، مولانا محمد اسحاق اور علامہ خلیل احمد قادری شامل تھے۔