پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ میں پولیٹیکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ورکشاپ
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی ہدایت پر پنجاب سیکرٹریٹ میں پولیٹیکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ٹاسک فورس پنجاب کی ورکشا پ منعقد ہوئی ، ورکشاپ میں تحریک انصاف کے نظریاتی اور متحرک کارکنوں کو پولیٹیکل ٹریننگ دی جارہی ہے جو سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا یہ پولیٹیکل ٹرینرز اپنے اپنے حلقوں کی یونین کونسل کی سطح تک ورکروں کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پولیٹیکل ٹریننگ دیں گے ، پولیٹکل ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو ورکشاپ کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے
پولٹیکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے سیشن کو آمنہ صدف نے لیکچردیا اور جبکہ سیشن کی صدارت ندیم قادر بھنڈر نے کی‘دوسرے سیشن میں مقامی حکومتوں کے بارے میں انیلہ بیگ نے ٹریننگ دی اور ڈپٹی کنوینیر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اس کی صدارت کی‘پولیٹیکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا دوسراسیشن 22 اگست کو پنجا ب سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔پولیٹیکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ ٹاسک فورس پنجاب کی ورکشا پ میں سارہ احمد، فاطمہ چدھڑ، صائمہ شوکت، شاوانہ بشیر، صبا بٹ، عالیہ شہزاد، نجمہ حلیم، ثمینہ سہیل، ملیحہ حسین سمیت دیگر نے شرکت کی،
