ویٹرنیری یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈی جینس آن کیمپس ٹریننگ ختم
لاہور( خبرنگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ایڈ منسٹر یٹو سٹاف کے دوسرے گروپ کی تین رو ز سے جا ری "انڈیجینس آن کیمپس ٹریننگ" گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئی ۔ ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بز نس مینجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے اختتا می تقریب کی صدارت کی اور شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے۔ ورکشاپ کاانعقاد ویٹرنری یونیورسٹی کی فکلٹی آف لائف سائنسز بز نس مینجمنٹ نے ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلا م آبا د کے با ہمی اشتر اک سے کیا تھا۔
قبل ازیں وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ایڈ من افسران کوگڈ کو ر ننس ان ہا ئیر ایجو کیشن انسٹی ٹیو شن کے مو ضو ع پر ایک جا مع لیکچر بھی دیا۔
