حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا،سعدیہ سہیل رانا

حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ان کی ترجیحات عوام کی بجائے اپنے اثاثوں میں اضافہ ہے حکمرانوں نے اپنے رویوں پر نظر ثانی نہ کی تو مسائل کا سیلاب اُن کو بہا کر لے جائے گا۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی حکمران تحریک انصاف پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں سانحہ قصور پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکو مت سانحہ قصور کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں تحریک انصاف پنجاب حکومت کے بدنیتی پر مبنی رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔