ڈاکٹر آصف محمود جاہ کیلئے ستارہ امتیازکا اعزاز

ڈاکٹر آصف محمود جاہ کیلئے ستارہ امتیازکا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) صدر پاکستان نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو اُنکی عظیم خدمات کے اعتراف کے طور پر ستارہ امتیاز عطا کیا ۔ کلکٹر کسٹمر لاہور ڈاکٹر آصف جاہ 1992 ء میں سول سروس میں آئے اور ڈیوٹی کے بعد فری کلینک چلاتے ہیں جہاں غریب مریضوں کے مفت علاج اور چیک اپ کے علاوہ اُنہیں فری ادویات مہیا کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب 20 کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔ زلزلہ ذرگان ہوں یا سیلاب زدگان ہوں یا قحط زدہ تھرکے لوگ، ڈاکٹر آصف جہاں ادویات ، اشیائے خوردنی اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ وہاں موجود ہوتے ہیں ۔