ہائیکورٹ ، 259نئے ججوں کے تقرر اور 97 ججوں کو ترقیاتی دینے کی منظوری
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 359 نئے سول ججوں کے تقرر اور ماتحت عدالتوں کے 97 ججوں کو ترقیاں دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ منظوری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں ہونے والے عدالت عالیہ کے انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں سے 44 سینئر سول ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج اور 37 سول ججوں کو سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی جبکہ درجہ دوئم کے 16 سول ججوں کو سول جج درجہ اول کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔جن سینئر سول ججوں کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ان میں محمد کاشف، ملک عابد حسین، شکیل احمد،محمد یونس لار، شبریز اختر راجہ، حیدر علی عارف،کاشف قیوم،محمد قمر الزماں بھٹی،حنا مظفر، تجمل شہزاد چودھری، احمد ارشد محمود جسرا، شہباز اقبال تارڑ، اظفر سلطان ابرار سید، حافظ حسنین اظہر شاہ ، نعیم عامر، طارق محمود، محمد جہانگیر اشرف، محمد عرفان نسیم تارڑ، اسد حفیظ، محمد الیاس، محمد خان، محمد فرقان احمد، غلام فرید قریشی، شہباز احمد، رانا سہیل، ندیم انجم، منیر حسین، ثمین اعجاز چیمہ، اعجاز احمد بوسال، جاوید اقبال سپرا، محمد اعظم جاوید، محمد حفیظ الرحمن خان، ظفر اقبال، محمد اشفاق، محمد عثمان، فرزانہ بشیر، عامر ضیاء، مسعود احمد وڑائچ،فیض الحسن، محمد عاشق، حسن عباس سید، محمد وارث جاوید، محمد معین کھوکھراور رائے محمد خان شامل ہیں۔جن سول ججوں کو سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی ملی ہے ان میں اعجاز احمد،اسد اللہ سراج،سردار حامد حسین، شازیہ ظفر راجہ، اختر حسین کلیار،عدیلہ عارف الطاف علیانہ،راحیلہ عمر، محمد سعید،محمد الیاس ریحان، تمثال زیب نعیم، شہزادی نجف، محمد اسحاق حاشر، آفتاب احمد رائے، محمد پرویز نواز، محمد مشتاق، غزالہ یاسمین،محمد فواد عارف، فرخندہ ارشد، سیف اللہ سہیل، نقیب شہزاد،امیر مختار گوندل، عاصمہ تحسین، فیاض احمد بٹر،شازیہ چیمہ،جاوید اقبال رانجھا، محمد فاخر آفتاب احمد، فرحت جبیں رانا، محمد وسیم افضل میاں، نادیہ اکرام ملک،نوید باری، محمد یاسر حیات، سید جہانگیر علی، محمد احمد سعید شیخ، نور محمد بسمل، میاں مدثر عمر بودلہ، سرفراز علی مرزااور سکندر جاویدشامل ہیں۔درجہ دوئم سے سول جج درجہ اول کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں شوکت عباس،الطاف احمد شہزاد، محمد گلزار، مصباح اصغر، عاشی عظمت، میمونہ لاشاری، خلیل احمد عاصم، جنید احمد مخدوم، اظہر جاوید، مقرب احتشام، عبدالمنان قریشی، قمر النساء، ثروت رحمان، صائمہ تبسم، فوزیہ انجم اور محمد کاشف عثمان شبیر کے نام شامل ہیں۔ریکروٹمنٹ کمیٹی کی سفارش پر 359 نئے سول ججوں کے تقرر کی منظوری بھی دیدی گئی ہے تا ہم 19 نئے سول ججوں کے تقرر کا معاملہ ان کے طبی معائنے میں کامیابی تک موخر کر دیا گیا ہے۔
