ناقص میٹریل کا استعمال ، بارشو ں سے نئی سڑکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر

ناقص میٹریل کا استعمال ، بارشو ں سے نئی سڑکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ارشد محمود گھمن) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ ضلع سیالکوٹ نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے ایگزیکٹو انجیئر محمد ناصر سمیت سب ڈویژنل افسران محمد ذوالفقار ،غلام حسین وغیرہ نے کرپشن کی نذر کر لیے۔ چند سال قبل ہونے والے جنرل الیکشن میں منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اربوں روپے حلقہ میں ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے متعلقہ محکمہ کو جاری کیے گئے مگران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹھیکدار ترقیاتی منصوبوں پر ناقص مٹیریل کا استعمال کر کے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے۔حالیہ ہونے والی بارشوں نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔صوبائی محتسب اعلیٰ پی ایچ ای ڈی سیالکوٹ کا حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے خلاف تحقیقات کیلئے بھی متحرک دکھائی دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دوسال قبل ہونے والے جنرل الیکشن میں موجودہ حکومت نے ضلع سیالکوٹ کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو تحصیل سمبڑیال،ڈسکہ ،پسرور اور سیالکوٹ کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کو اربوں روپے کی گرانٹس فراہم کی گئیں۔جس کے منصوبے تیار کر کے حلقہ کے کے ایم پی ایز و ایم این ایز نے متعلقہ محکمہ کو بھجوا دیے۔بعد ازاں ایگزیکٹو انجیئر محمد ناصر ،سب ڈویژنل آفیسر ز غلام حسین ،زوالفقار وغیرہ نے ٹھیکہ داروں سے ملی بھگت کر کے ناقص مٹیرئل کا استعمال کروا کر کمیشن کے کروڑوں روپے کرپشن کی نذر کر لیے۔ جبکہ کئی دیہاتوں کیلئے جاری کیے گئے فنڈز کی رقوم بغیر کام کیے کاغذی کاروائی کرکے کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ٹھیکداروں کے ترقیاتی سکیموں پر ناقص مٹیرئل کا استعمال کرنے پر حالیہ ہونے والی بارشوں نےؓ ھانڈا پھوڑ دیا ہے۔جس کے باعث سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ تحقیقات کرنے کیلئے متعلقہ محکموں نے اعلیٰ حکام کے احکامات پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور شروع کر دیا۔

مزید :

علاقائی -