ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ واپس لیا جائے، فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن
لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین محمد منصور دلاور نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ فوری واپس لیا جائے کیونکہ اس اقدام سے نہ صرف جعلی ادویات بنانے والے مافیاکو تقو یت ملے گی بلکہ حکو متی ریو نیوں میں کمی واقع ہو گی ۔پی پی ایم اے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے اور فارماسو ٹیکل مینوفیکچرز کا معاشی قتل نہیں ہو نے دے گی، حکو مت پنجاب نے فیصلہ تبدیل نہ کیا تو راست قدم اٹھانے پر مجبور ہو نگے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پریس کانفر نس کے دوران کیا اس مو قع پر خواجہ شاہ زیب اکرم ،خواجہ خاور رشید ،میاں اسد شجاع الر حمن ،امجد علی جاوا ، حامد رضا،میاں عنصر،اعجاز صدیقی،محمد ذکاء الرحمن ،ڈاکٹر خالد چوہدری ،خواجہ اعجاز سمیت دیگر مو جو دتھے ۔ فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل ملک میں 90فیصد ادویات کی ضرورت کو پورا کررہی ہے اور ملکی معیشت میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ حکومت نے ڈرگ ایکٹ میں جو ترمیم کی ہیں ان کو واپس نہ لیاگیا تو ہم لوگ احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہوجائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ لائسنس یافتہ مینو فیکچرز جو گورنمنٹ سے باقاعدہ لائسنس حاصل کرتے ہیں اور رجسٹرڈ ادویات حفظان صحت کے اصولوں کے تحت بنانے والے اداروں کیلئے وہی قانون ہونا چاہیے جو دنیا بھر کے دیگر ممالک میں ہے ،پنجاب حکومت کی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے تحت ڈرک انسپکٹرز کو لامحدود اختیارات دیئے گئے ہیں اب ڈرگ انسپکٹر جج،جیوری اور پراسیکوٹر بھی ہیں کیونکہ حکومت نے جعلی ادویات بنانے والوں اور لائسنس یافتہ اداروں کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا ہے ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے درخواست کرتے ہیں کہ اس آڈیننس کو فوری واپس لیا جائے۔بصورت دیگر راست قدم اٹھانے پر مجبور ہو نگے۔قبل ازیں پریس کلب کے باہر پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
