محکمہ تعلیم میں 14ہزار سے زائد گھوسٹ ٹیچرزکا انکشاف
لاہور(خبرنگار) محکمہ تعلیم میں چودہ ہزار سے زائد گھوسٹ ٹیچرزکا سراغ لگا لیا گیا ہے۔جس پر 32اساتذہ کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے،اور 826اساتذہ کو سکولوں سے غیر حاضری پر آخری وارننگ دی گئی ہے اور اس طرح 133اساتذہ کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق محکمہ تعلیم کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی چیکنگ کیلئے ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔جس میں 14230اساتذہ کا ریکارڈ نہیں مل سکا ہے۔اور اس میں چھان بین کرکے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔
