جنوبی وزیرستان ، بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان ، بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان(آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے تیار زرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جنوبی وزیرستان کے علاقے تیار زرہ میں راشد چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ واقع کے بعد جائے حادثہ پر سیکورٹی کی ٹیمیں پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو ریسکیو کیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی اہلکار کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے بھر میں ناکہ بندی کر لی ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -