آئندہ ماہ میں پٹرول کی قیمت میں پانچ سے سات روپے کمی کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی آئندہ ماہ میں پٹرول کی قیمت میں پانچ سے سات روپے کمی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق آئندہ ماہ ستمبر میں پٹرول کی قیمت میں 6روپے 15پیسے،ہائی اکٹین7روپے ،لائٹ ڈیزل5روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے 30پیسے ،لائٹ ڈیزل 5روپے کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پچھلے سال سے اب تک 60فیصد کمی ہو چکی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
