سپریم کورٹ کا کراچی میں فٹ پاتھ ، گرین بیلٹس پر لگے سائن بورڈہٹانے کا حکم ، رپورٹ طلب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے شہرقائد کے گرین بیلٹس ، فٹ پاتھ اور دیگر عمارتوں پر لگے سائن بورڈ،بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیدیااورمتعلقہ حکام کی عدم پیشی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26اگست کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔
جسٹس انورظہیر جمالی اور امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت متعلقہ حکام کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ، کورنگی اور ملیر کے سٹیشن کمانڈرز ، سول ایوی ایشن اور ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے نمائندوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے اور حکم دیاکہ فٹ پاتھ اورگرین بیلٹس پر لگے سائن بورڈز ،بل بورڈز فی الفور ہٹائے ہیں اورآئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے ۔
عدالت نے بل بورڈز سے متعلق کے ایم سی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔
