متاثرین کیلئے امداد کااعلان ، شجاع خانزادہ سے زمبابوے ٹیم کے دورہ کے موقع پر آخری ملاقات ہوئی: سردار ایاز صادق

متاثرین کیلئے امداد کااعلان ، شجاع خانزادہ سے زمبابوے ٹیم کے دورہ کے موقع پر ...
متاثرین کیلئے امداد کااعلان ، شجاع خانزادہ سے زمبابوے ٹیم کے دورہ کے موقع پر آخری ملاقات ہوئی: سردار ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بتایاکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر شجاع خانزاہ سے آخری مرتبہ ملاقات ہوئی ، اُن کی قربانی چھوٹی نہیں اور نہ ہی رائیگاں جائے گی ، تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے اور متاثرین کو امداد بھی دی جائے گی ، اُن کاکہناتھاکہ ایٹمی مسلم ملک ہونے کے ناطے ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ہمیں گھبرانانہیں چاہیے بلکہ دہشتگردوں سے جنگ لڑنے والوں کا سوچنا چاہیے ۔
شجاع خانزادہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے اٹک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے بہتری آئی ،ردعمل کے امکانات موجود ہیں،ایٹمی قوت اور بیرونی سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان پاﺅں پر کھڑا ہوگا اور ایسے واقعات سے گھبرانانہیں چاہیے ، شجاع خانزاہ کی قربانی پر فخر ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی روکنے کیلئے عجیب واقعات ہورہے ہیں ،ملک کے دفاع ، دہشتگردوں اور دشمن سے لڑتے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا ہمیں سوچناچاہیے ، پاکستان سے زیادہ مضبوط شاید کوئی اور ملک نہ ہو۔اُن کاکہناتھاکہ رشید گوڈیل کیساتھ کراچی میں ہونیوالا واقعہ بھی ایک ایسی ہی کاوش تھی جس میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام جماعتوں کی کوششوں سے یہ سازش ناکام ہوگئی ۔

مزید :

اٹک -اہم خبریں -