اقوام متحدہ کی ٹیم بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے گاﺅں ٹھٹھی خور پہنچ گئی

اقوام متحدہ کی ٹیم بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے گاﺅں ٹھٹھی خور پہنچ ...
اقوام متحدہ کی ٹیم بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے گاﺅں ٹھٹھی خور پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی ٹیم بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے گاﺅں ٹھٹھی خور پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم سرحدی علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آبزرور ٹیم نہ صرف بھارتی گولہ باری سے پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے گی بلکہ متاثرہ خاندانوں سے معلومات بھی اکٹھی کرے گی ۔

یاد رہے جب سے نریندر مودی نے بھارت کا اقتدار سنبھالا ہے تب سے ایل او سی ، ورکنگ باﺅنڈری اور پاک بھارت سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے آئے روز بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جاتی ہے جس سے کئی شہری شہید اور سینکڑوں زخمی و معذور ہو چکے ہیں ۔

مزید :

سیالکوٹ -