بچوں سے زیادتی پر کم از کم سزاعمر قیدجبکہ ویڈیو بنانے پر سات سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کیا جائےگا:قائمہ کمیٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد پر کڑی سزا دینے کی تجاویز منظور کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی پر کم از کم سزاعمر قیدجبکہ ویڈیو بنانے پر سات سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کا جائزہ لیا گیا ،وزیر قانون پرویز رشید بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں بچوں کو مجرم قرار دینے کی عمر سات سے بڑھا کر دس سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی ہے ۔ اب بچوں سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا ۔
