وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سوالوں کے جواب دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے: فاروق ستار

وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سوالوں کے جواب دیئے بغیر ہی واپس چلے ...
وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سوالوں کے جواب دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ایم کیو ایم کی طرف سے اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دئیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی میڈیا کوریج پر غیر اعلانیہ طور پر عائد پابندی کیخلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق فارق ستار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر کہیں شنوائی نہیں ہو رہی اور ایسے میں الطاف حسین کے ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو نشر نہ کر کے یہ ثابت کیا گیا کہ مائنس ون فارمولے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کو 85 فیصد سیٹوں پر واضح کامیابی حاصل ہوئی تھی تاہم ایسے حکومتی فیصلے کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم قانون کے تحت ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے مگر ریاستی ادارے سر عام اس کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم قانون اس نفی پر کہاں دستک دیں؟واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف آج دورہ کراچی کے موقع پر صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -