جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 10 دہشتگرد ہلاک
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھڑپ تحصیل لدھا کے علاقے میں ہوئی جبکہ اس واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب پڑے غرکے علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوا۔ اس سے قبل سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں چالیس سے زائد شدت پسند مارے گئے تھے۔
