این اے 122 الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، عمران خان کی 22 اگست کو لاہور آمد متوقع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے انتخابی ٹربیونل کے فیصلے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں موجود مقامی قیادت کو بھی 22 اگست کو الیکشن ٹربیونل پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے این اے 122 میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔
