وزیر اعظم نواز شریف کی تحریک انصاف کیلئے شاعری، ’مکے گیاں گل مکدی ناہیں جے ناں دلوں مکائیے‘
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پارسی کمیونٹی سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ شکوہ نہ ہی کروں تو بہتر ہے تاہم انہوں نے پنجابی شاعری کے ذریعے اپنے دل کی بات بخوبی کہہ ڈالی۔ وزیر اعظم نے بلھے شاہ کے کلام کا کچھ حصہ سنایا جو کہ یوں تھا
’مکے گیاں گل مکدی ناہیں, جے ناں دلوں مکائیے
کوڑھے کھوہ مٹھے کدےنئیں ہندے, پاویں من من گڑ پائیے
بلھے شاہ گل تا مکدی, جے دلوں مٹائیے‘
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ ہونے سے بچایا تھا اور اب متحدہ قومی موومنٹ کو بھی اپنے استعفے واپس لینے چاہئیں۔
