چھٹیوں پر گئی ماں کو ایک چرچ میں لی گئی اپنے بیٹے کی تصویر میں ایسی چیز نظر آگئی کہ خوف سے جان ہی نکلنے کو آگئی، ایسا کیا تھا؟ دیکھ کر آپ بھی گھبراجائیں گے

چھٹیوں پر گئی ماں کو ایک چرچ میں لی گئی اپنے بیٹے کی تصویر میں ایسی چیز نظر ...
چھٹیوں پر گئی ماں کو ایک چرچ میں لی گئی اپنے بیٹے کی تصویر میں ایسی چیز نظر آگئی کہ خوف سے جان ہی نکلنے کو آگئی، ایسا کیا تھا؟ دیکھ کر آپ بھی گھبراجائیں گے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری کی ایک خاتون بیٹے کے ہمراہ سیاحت کے لیے برطانیہ گئی اور وہاں ایک چرچ میں اس نے اپنے بیٹے کی تصویر بنائی، مگر اس تصویر میں ایک ایسی چیز بھی آ گئی کہ ماں بیٹا دنگ رہ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سیبو ڈریمسک نامی خاتون اپنے بیٹے تھامس کے ہمررہ برطانیہ آئی ہوئی تھی۔ اس نے ڈیرٹ ماﺅتھ میں چرچ سینٹ سیویئر میں اپنے بیٹے کی تصویر بنائی اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ ساتھ ایک بھوت بھی اس تصویر میں موجود تھا۔ سیبو کا کہنا ہے کہ ”ابتدا میں ہم نے تصاویر میں کوئی ایسی چیز محسوس نہ کی لیکن جب ہم نے تصاویر کا آپس میں موازنہ کیا تو ہم نے دیکھا کہ ایک تصویر میں تھامس کے ساتھ ایک بھوت بھی موجود تھا۔“

باڈی بلڈنگ کی شوقین نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر اپنی تصویر ایک ایسی جگہ نظر آگئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اور پھر۔۔۔

رپورٹ کے مطابق تصویر میں بھوت کا عکس اتنا نمایاں نہیں ہے لیکن کوئی پراسرار چیز ضرور دیکھی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے چرچ سینٹ سیویئر کے منتظم وائسر ول ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ ”چرچ میں اس سے پہلے کبھی اس طرح کے کسی واقعے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ یہ چرچ کئی نسلوں سے استعمال میں ہے جو آج ہم میں نہیں رہے۔ اس چرچ کی دیواریں آج بھی ان مرنے والوں کی دعاﺅں سے روشن ہیں۔ وہ کسی اور جگہ پر رہتے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ جب ہم یہاں عبادت کرتے ہیں تو وہ سب بھی ہمارے ساتھ عبادت میں شریک ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...