21اگست کو سورج گرہن، اگر باہر نکل کر آپ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی کوشش کریں تو کیا ہوتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ غلطی سے بھی ایسا نہ کریں گے

21اگست کو سورج گرہن، اگر باہر نکل کر آپ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی کوشش کریں ...
21اگست کو سورج گرہن، اگر باہر نکل کر آپ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی کوشش کریں تو کیا ہوتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ غلطی سے بھی ایسا نہ کریں گے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) سورج گرہن کے موقع پر کچھ لوگ زیادہ ہی پرجوش ہو جاتے ہیں اور ننگی آنکھوں سے سورج کو دیکھنے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں، مگر یہ بہت بڑی بے وقوفی ہے جس کا نتیجہ نابینا پن کی صورت میں سامنے آ سکتاہے۔

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی اینکر اور مصنف مارک تھامسن نے سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لئے ایک تجربہ کیا اور اس کے نتائج ایک ویڈیو کی صورت میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کئے ہیں۔ انہوں نے اس تجربے کیلئے ایک مصنوعی آنکھ لی اور اسے ایک دوربین کے عدسے کے سامنے رکھ کر سورج کی جانب کیا تو تقریباً 20 سیکنڈ بعد یہ جلنے لگی اور اس میں سے دھواں اٹھنے لگا۔ وہ اس آنکھ کو کیمرے کے سامنے کرکے دکھاتے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنکھ کے کورنیا میں سوراخ ہوچکا ہے۔

چین میں آسمان پر اچانک ایسا منظر کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا، کیا چیز آئی، آپ نے بھی زندگی میں کبھی ایسا منظر نہ دیکھا ہوگا

مارک کہتے ہیں کہ اس تجربے سے آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کو براہ راست سورج کی جانب کیوں نہیں دیکھنا چاہیے اور خصوصاً جب سورج گرہن ہو تو اس صورت میں تو کبھی بھی سورج کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے۔ سورج گرہن کو دیکھنے کیلئے ’سولر فلٹر‘ نامی خصوصی چشمے بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں لیکن ان کے استعمال میں بھی بے حد احتیاط کرنی چاہیے۔ کیمرے، دوربین یا کسی بھی اور ایسے آلے کی مدد سے سورج گرہن کو ہرگز نہیں دیکھنا چاہئیے اور خصوصاً بچوں کو بہر صورت اس کام سے بچانا چاہئیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس