ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کرتی خاتون اچانک 16 کروڑ کی مالک بن گئی، مگر کیسے؟ ایسا کام ہوگیا کہ آپ بھی کہیں گے دینے والا جسے بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کے

ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کرتی خاتون اچانک 16 کروڑ کی مالک بن گئی، مگر ...
ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کرتی خاتون اچانک 16 کروڑ کی مالک بن گئی، مگر کیسے؟ ایسا کام ہوگیا کہ آپ بھی کہیں گے دینے والا جسے بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کے

  

لاس ویگاس(نیوز ڈیسک) ائرپورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کرتے مسافر اکثر بور ہونے کے سوا کچھ نہیں کر پاتے لیکن امریکا کے میک کارن انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ کا انتظار کرتی ایک خاتون نے بوریت سے بچنے کے لئے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس فیصلے نے لمحے بھر میں اس کی زندگی ہی بدل دی۔ اس ائرپورٹ پر لاٹری میں حصہ لینے کی سہولت دستیاب تھی اور اس روز لاٹری جیتنے کی باری اس خاتون مسافر کی تھی۔

دنیا کی امیر ترین ائیرہوسٹس منظر عام پر آگئی، لیکن پیسہ کیسے کمایا؟ نوکری سے نہیں بلکہ۔۔۔ طریقہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میک کارن انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون سینڈرا نے ائیرپورٹ پر فلائٹ کے انتظار کے دوران ’قسمت کا پہئیہ‘ گھمانے کا فیصلہ کیا اور 1.6 ملین ڈالر (تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) جیت گئی۔

خاتون نے اس اچانک اور غیر متوقع کامیابی پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میں تو صرف بوریت دور کرنے کے لئے کچھ ایسا کرنا چاہ رہی تھیں کہ کچھ وقت کے لئے دل بہل جائے مگر چند لمحوں میں میری زندگی ہی بدل گئی۔ میں اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ قدرت ایسا موقع کسی کسی کو ہی دیتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ یہ موقع مجھے ملا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس