آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک چیز جس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہو جائے گی

آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک چیز جس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت ہمیشہ ...
آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک چیز جس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) معدے کی تیزابیت کی وجہ سے کافی پریشانی پیدا ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے اچھی خاصی زندگی عذاب لگنے لگتی ہے۔کچھ لوگوں کایہ مسئلہ اس قدر گھمبیر ہوجاتا ہے کہ وہ اگر پانی بھی پی لیں تو اس کی وجہ سے بھی تیزابیت ہوجاتی ہے۔لیکن قدرت نے بیکنگ سوڈا میں ایسی صلاحیت رکھی ہے کہ اگر اسے استعمال کیا جائے تو معدے کی تیزابیت کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔
معدے کی تیزابیت کیا ہے اور کیسے پیدا ہوتی ہے
ہمارے معدے میں تیزابہت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب معدے میں موجود تیزاب کی مقدار غذائی نالی تک بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے سینے کی جلن محسوس ہونے لگتی ہے۔ایسا تب ہوتا ہے کہ جب ہم بہت زیادہ مصالحے والا،چکنائی اور تیزابی کھانا کھائیں۔اس کے علاوہ کچھ ادویات کی وجہ سے بھی معدے میں تیزابیت ہوجاتی ہے۔
بیکنگ سوڈا سے معدے کی تیزابیت کا علاج
کھانے کے بعد آدھا چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اسے ایک گلاس پانی میں حل کرکے پی لیں،اس کی وجہ سے آپکے معدے میںموجود تیزابہت کم ہوتی جائے گی۔آپ اس طرح کے سات گلاس دن میں پی سکتے ہیں لیکن دھیان رہے کہ اس سے زیادہ ہرگز استعمال نہ کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -