جاپان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

جاپان میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

ٹوکیو (آن لائن)جاپان کے محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ رواں برس خراب موسم کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ جاپان کے شمال مشرقی حصے میں مسلسل بارشوں اور سورج کی روشنی کی کمی کے سبب سبزیوں کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتوں کے دوران توہوکو اور کانتو علاقوں میں برساتی اور ابرآلود موسم جاری رہنے سے بعض سبزیوں کی افزائش کو نقصان پہنچا اور فصل کاٹنے کے عمل میں بھی تاخیر ہوئی جس سے کثیر مقدار میں سبزیاں ضائع ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقوں سے ٹوکیو کی مرکزی تھوک منڈی میں آنے والے کھیروں، ہری پیاز اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔#/s#

*****

مزید : کامرس