سال17-18 کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 5.55 ملین ٹن رہنے کا امکان

سال17-18 کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 5.55 ملین ٹن رہنے کا امکان

لندن (آن لائن)ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 5.55 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو سابقہ اندازے (4.72 ملین ٹن ) سے زیادہ ہے۔گرین پول کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے جس کی وجہ برازیل اور دیگر اہم پیداواری ملکوں میں بہتر موسمی حالات ہیں اور گنے کی زیادہ پیداوار کے باعث چینی کی پیداوار میں بھی اضافے کی توقع ہے۔بھارت، روس اور تھائی لینڈ میں چینی کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں تاہم مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہنے کی توقع ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے اندازوں کے مطابق سیزن 2017-18 کے چینی کے پیداواری ہدف میں 6 فیصد (10.65 ملین ٹن ) اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چینی کی فاضل پیداوار کے باعث عالمی مارکیٹ میں اس کے نرخوں میں کمی بھی یقینی ہے جس سے پیداکنندگان کو بہتر آمدن نہ ملنے کا امکان ہے۔ماہر؂ین کے مطابق سیزن 2017-18 کے دوران چینی کی عالمی کھپت 181.87 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ سیزن کی نسبت 2.55 ملین ٹن زیادہ ہے۔

#/s#

مزید : کامرس