پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں162فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،میاں خرم الیاس

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں162فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،میاں خرم الیاس

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے باعث ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں162 فیصد اضافہ خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں خرم الیاس نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان کی معاشی پیش رفت دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔سی پیک ،اقتصادی زونزکے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگانیز سرمایہ کاری کیلئے بہترین6ممالک میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ۔ چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور منصوبہ کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے ۔اور دنیا بھر سے بڑی بڑی اور معروف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔ سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے نہ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا بلکہ پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

مزید : کامرس