ربیع چارہ جات کے پیداواری منصوبے کی منظوری دے دی گئی

ربیع چارہ جات کے پیداواری منصوبے کی منظوری دے دی گئی

فیصل آباد (بیورورپورٹ ) ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے دودھ و گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہے۔زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی تاکہ مویشیوں کی بہتر نشو ونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کو ممکن بنایا جاسکے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کا 80فیصد (48لاکھ ایکڑ ) رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں جبکہ ربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے 25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مویشیوں کی بہتر نشوونما کے لیے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے کیونکہ مستقبل کی منصوبہ بندی

کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی شعورو آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ربیع کے چارہ جات کی کاشت کی ترغیب دی جاسکے۔

مزید : کامرس