پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ

پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ

کوالالم پور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کیلئے سودے 0.9 فیصد بڑھ کر 2681 رنگٹ (625.23 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔

ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 51892 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس