سیاسی عدم استحکام ، بروکروز کیخلاف کاروائی ، ہفتہ رفتہ میں انڈیکس 2200پوائنٹس گرگیا

سیاسی عدم استحکام ، بروکروز کیخلاف کاروائی ، ہفتہ رفتہ میں انڈیکس 2200پوائنٹس ...

 کراچی (آن لائن)سیاسی عدم استحکام اور ایف بی آر کی سٹاک بروکروز کے خلاف کارروائی کے باعث ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 2 ہزار 210 پوائنٹس نیچے گر گیا۔ملک میں جاری سیاسی ہلچل اورایف بی آر کی جانب سے سٹاک بروکرز کے" کلائنٹس اکاونٹس" بغیر کسی نوٹس کے منجمد کیے جانے اور کئی اکاونٹس سے رقوم نکلالنے پر گذشتہ کاروباری ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج 2 ہزار 210 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، ایک ہفتے کے دوران میوچل فنڈز اور بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرڈالے۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو پہلے ہی مارکیٹ میں سرمایا کار سیاسی حالات اور اس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے پریشان تھے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے انویسٹرز کا سٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاری کا رجحان مزید کم ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔#

مزید : کامرس