آئی سی ای میں کافی کے نرخوں میں کمی،کوکوا اور چینی میں اضافہ

آئی سی ای میں کافی کے نرخوں میں کمی،کوکوا اور چینی میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کافی کے نرخوں میں کمی جبکہ کوکوا اور چینی میں اضافہ ہوا۔ایکسچینج میں اربیکا کافی کے دسمبر کیلئے سودے 0.35 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 1.317 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے نومبر کیلئے سودے 47 ڈالر (2.3 فیصد) کم ہوکر 2101 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے نیویارک کے دسمبر کیلئے سودے 9 ڈالر (0.5 فیصد) بڑھ کر 1878 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کے دسمبر کیلئے کوکوا کے سودے 13 پاؤنڈ سٹرلنگ (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 1496 پاؤنڈ سٹرلنگ فی ٹن رہے۔خام چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 0.12 سینٹ (0.90 فیصد) بڑھ کر 13.41 سینٹ فی پونڈ رہے۔سفید چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 1 ڈالر (0.3 فیصد ) بڑھ کر 370.60 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

مزید : کامرس