نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ،فرح ہاشمی

نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ،فرح ہاشمی
 نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ،فرح ہاشمی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرح ہاشمی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے ۔ پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔

مزید : کلچر