پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک بہت زیادہ عزت ملتی ہے،مسکان جے

پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک بہت زیادہ عزت ملتی ہے،مسکان جے
 پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک بہت زیادہ عزت ملتی ہے،مسکان جے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ، اداکارہ و ماڈل مسکان جے نے کہا ہے کہ فلم سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔ ماں باپ کی خدمت میری زندگی کا اولین مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ،ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ۔

میں نمبر ون کی قائل نہیں ہوں ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے ،سب سے بہترین منصف پرستار ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔مسکان جے نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے۔معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے وہاں پاکستانی فنکاروں کو جنتی عزت ملتی ہے وہ کسی اور ملک کے فنکار کو نہیں ملتی ۔

مزید : کلچر