لاہور میں پذیرائی کے بعد میوزیکل کامیڈی تھیٹر ’’ڈیٹ نائٹ‘‘کراچی میں

لاہور میں پذیرائی کے بعد میوزیکل کامیڈی تھیٹر ’’ڈیٹ نائٹ‘‘کراچی میں

لاہور(فلم رپورٹر) اپنی بہترین کارکردگی اور منفرد سٹوری لائن سے لاہور کے شہریوں میں مقبولیت پانے والے میوزیکل کامیڈی تھیٹر’’ڈیٹ نائٹ‘‘کو 18سے 27اگست تک کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ 18اگست سے شروع ہونے والے کامیڈی تھیٹر ’’ڈیٹ نائٹ‘‘کے مرکزی کرداروں میں شاہ فہد، ولید زیدی، شان لاشاری، ماہ نور خان، شہرزادے ،نور پیرزادہ شامل ہیں ،تھیٹر کے کچھ مناظر کی عکسبندی انگلینڈکے بہت ہی مہنگے منی بوتیک ہوٹل میں کی گئی ہے، تھیٹر کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ ایک ہفتے کے لیے گھومنے کا پروگرام ترتیب دیتے ہیں اور اسی دوران زندگی کے حیرت انگیز مناظر کو اپنی یاد داشت میں قید کرلیتے ہیں ۔

یہ ایک انتہائی مزاحیہ اور مختصر دورانیہ کا کھیل ہے جس کے دلچسپ ڈائیلاگ دیکھنے والے کو کرسی سے چپکے رہنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔ اس میوزیکل کامیڈی تھیٹر کا سب سے خوبصورت حصہ اس میں موجود معمول کے تین ڈانس ہیں، یاد رہے کہ تھیٹر کا عملہ اس سے قبل اسٹیج پر اپنی 100سے زائد پرفارمنس دے چکا ہے۔ جبکہ اس سے قبل ان فنکاروں کے مایہ ناز تھیٹرز میں سال2009کا" بوئنگ بوئنگ"اور2010کا برڈ کیج شامل ہے جس میں فنکار اپنے فن کا سحر لوگوں پر طاری کرکے انہیں اپنا گرویدہ بناچکے ہیں۔ کامیڈی میوزیکل تھیٹر کے مین اسپانسرز میں فانٹا، Careem، DolceVita،kinetic، صوفی، روز پیٹل اور اوئے ہوئے شامل ہیں، جبکہ اس شو کے پاسز ایسپریسو، نیوپلیکس، سینی پیکس اوشین مال، اور آغاز سپر اسٹور اور مکڈونلڈ کی تمام برانچز سے دستیاب ہیں ۔

مزید : کلچر