برمنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے ویسٹ انٰڈیز کو ا اننگ اور 209رنز سے ہرا دیا

برمنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے ویسٹ انٰڈیز کو ا اننگ اور 209رنز سے ہرا دیا
برمنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے ویسٹ انٰڈیز کو ا اننگ اور 209رنز سے ہرا دیا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن)برمنگھم میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگ اور 209رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برترٰی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری پہلے ڈے ایند نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈنے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگ اور 209رنز سے ہرا دیا،ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کاکھیل کا آغاز44رنز ایک کھلاڑی سے شروع کیاتو اس کی دوسری وکٹ محض ایک رنز کے اضافے پر گر گئی جب کائل ہوپ 25رنزبنا کر آﺅٹ ہوگئے،اس کی تیسری اور چوتھی وکٹ 47رنز پر گر ی جب پاول20رنز اورزچیز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،کپتان ہولڈر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا،ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلیک ووڈ سب سے کامیاب بلے باز رہے جہنوں نے 79رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے ،ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ کا مجموعی سکور10وکٹوں کے نقصان پر 168تھا ،جس کی وجہ سے ان کوفالوآن کا سامنا کرناپڑا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 34رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی ،جبکہ براڈ اوررولینڈ جونز نے 2,2وکٹیں حاصل کی جبکہ معین علی کے حصے ایک وکٹ آئی۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا ،15رنز پر ان کی پہلی وکٹ گر گئی جب پاول 10رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ،ان کی دوسری وکٹ41رنز پر گری جب ہوپ 12رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے ان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 137 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیز میں برتھ وائیٹ کے 40اورچیزکے 24رنز نمایا ں ہیں جبکہ ان کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکے۔  انگلیںڈ کی جانب سے براڈ کے حصے تین ،معین علی، جیمز اینڈرسن اور رونلڈ  کے حصے دو،دووکٹیں آئی ،جبکہ سٹوکس کے حصےایک  وکٹ آئی۔

مزید : کھیل