حکومت مخالف گانیوالے گلوکاروں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

حکومت مخالف گانیوالے گلوکاروں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)حکومت کا ان گلوکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ جنہوں نے حکومت کے مخالف گانے گائے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف گانے بنانے والے فنکاروں کے خلاف3مقدمات درج جبکہ حکومتی کے ماتحت انٹیلی جنس اداروں نے شوبز فنکاروں کی حکومت اور سیاسی مخالف سر گر میوں کی بھی مانٹیر نگ شروع کردی ‘سوشل میڈ یا پر حکومت مخالف پوسٹ لگانے والے فنکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ قوال شیر میاں داد کے منیجر اور شاعر قیصر ندیم گڈو‘قوال شیر میاں داد‘ سابق اداکارہ کرن کے شوہر اور واپڈا ٹاون کے رہائشی اداکار ببو رانا، گلوکار ملکو، گلوکارہ شگفتہ اعوان عرف زیبی‘ڈی جے ولی سن ساونڈ ریکارڈسٹ، میوزیشنز اور سٹوڈیو مالکان کے خلاف تین مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ جن میں ایک مقدمہ ایف آئی اے اور دو مقدمات لاہور کے تھانوں میں درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہیں جوان فنکاروں کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد اوپن کی جائیں گی ۔
ترجمان حکومت پنجاب کی مدعیت میں درج مقدمات میں موقف اختیار کیا گیا ہے مذکورہ فنکاروں نے پی ٹی آئی اور دیگر مخالفین کے ایما پر ن لیگ اور حکومت مخالف گیت بنائے ہیں اور حکومت کو بغیر کسی ثبوت کے بدنام کیا جارہا ہے ۔

مزید :

کلچر -