شری نارائن سنگھ نے اداکار شاہد کپور کو اپنی نئی فلم کا ہیرو چن لیا

شری نارائن سنگھ نے اداکار شاہد کپور کو اپنی نئی فلم کا ہیرو چن لیا
 شری نارائن سنگھ نے اداکار شاہد کپور کو اپنی نئی فلم کا ہیرو چن لیا

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار شری نارائن سنگھ نے اداکار شاہد کپور کو اپنی نئی فلم کا ہیرو چن لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار شری نارائن سنگھ جن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ٹوائیلٹ اک پریم کتھا نے شاندار بزنس کیا نے اپنی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا کے لئے اداکار شاہد کپور کو بطور ہیرومنتخب کرلیا ہے۔

،فلم سماجی ایشو پر مبنی ہو گی،اداکار شاہد کپور نے کا اس فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ معیاری ہے اور ہدایتکار شری نارائن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ان کے ساتھ کام کا موقع ملنا باعث فخر بات ہے وہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کوشش کریں گے،اداکار نے حال میں فلم پدما وتی کی عکسبندی مکمل کرائی ہے جس میں ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ہیں،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر