عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش کو ردکردیا:پون ملہوترا

عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش کو ردکردیا:پون ملہوترا
عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش کو ردکردیا:پون ملہوترا

  

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکار پون ملہوترا نے کہا ہے کہ انہیں فلم ڈیئر زندگی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے رد کر دیا۔ اپنی حالیہ گفتگو میں انھوں نے کہا کہ انہیں فلم ڈیئر زندگی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو رد کر دیا کیونکہ وہ خود پر مخصوص باپ کے کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کے دوران منفرد کردار نبھانا چاہتے ہیں اس لئے وہ ایسے سکرپٹ کا انتخاب کرتے ہیں جس میں ان کا منفرد کردار ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ محنت سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور شائقین کو اچھی پرفارمنس سے محظوظ کرتے رہیں گے۔

مزید : کلچر