سوشانت سنگھ اور سارہ علی خان کا فلم ’’گدرناتھ‘‘ کے سکرپٹ پر غور

سوشانت سنگھ اور سارہ علی خان کا فلم ’’گدرناتھ‘‘ کے سکرپٹ پر غور
 سوشانت سنگھ اور سارہ علی خان کا فلم ’’گدرناتھ‘‘ کے سکرپٹ پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یوا ین پی)بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان نے فلم ’’گدرناتھ‘‘ کے سکرپٹ پر غور کرنا شروع کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار ابھشیک کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان نے فلم ’’گدرناتھ‘‘ کے سکرپٹ کو پڑھنا شروع کر دیا ہے اور ساتھ میں سارہ علی اور سوشانت کی سکرپٹ کے پڑھتے ہوئے کی تصویر بھی شئیر کی ہے ۔ فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس میں سوشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ فلم جون2018ء کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -