عمران ہاشمی کافلم ’’راز‘‘ کے سیکوئل کا حصہ بننے سے انکار

عمران ہاشمی کافلم ’’راز‘‘ کے سیکوئل کا حصہ بننے سے انکار
 عمران ہاشمی کافلم ’’راز‘‘ کے سیکوئل کا حصہ بننے سے انکار

  

ممبئی (یوا ین پی)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ اب فلم ’’راز‘‘ کے کسی بھی سیکوئل کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ شائقین میں فلموں کے سیکوئل کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران ہاشمی فلم ’’راز‘‘ کے 3 سیکوئل میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور اب جب ان سے تازہ انٹرویو میں یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ فلم ’’راز‘‘ کے نئے سیکوئل کا حصہ بنیں گے تو انہوں نے کہا کہ انہوں سے اس چیپٹر کو بند کر دیا ہے ۔

اور اب وہ فلم ’’راز‘‘ کے کسی بھی سیکوئل میں کام نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شائقین میں فلموں کے سیکوئل کی دلچسپی کا عنصر کم ہوتا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر