لوگوں کا کردار کے نام سے جاننا اداکار کی کامیابی ہے : ورون شرما

لوگوں کا کردار کے نام سے جاننا اداکار کی کامیابی ہے : ورون شرما
 لوگوں کا کردار کے نام سے جاننا اداکار کی کامیابی ہے : ورون شرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون شرما نے کہا ہے کہ ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے اس کے کردار کے نام سے جانیں۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون شرما نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ لوگ انہیں فلم فقرے میں کردار چوچا کے نام سے جانتے ہیں ان کے خیال میں ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے اس کے کردار کے نام سے جانیں۔
انہیں خوشی ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز پر ہی یہ اعزاز حاصل ہو گیا،اداکار نے بتایا کہ کامیڈی فلموں میں وہ ہمیشہ کام کرتے رہیں گے کیونکہ ایسی فلمیں ان کی پسندیدہ ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ سنجیدہ ودیگر طرز کے بھی کردار نبھائیں گے تاکہ ان پر مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگ جائے،اداکار فلم فقرے کی سیکوئل فلم فقرے ٹو کا بھی حصہ ہوں گے،فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

مزید :

کلچر -