ٹوائلٹ ایک پریم کھتاکا باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس

ٹوائلٹ ایک پریم کھتاکا باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس

ممبئی (آن لائن)بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا نے اپنی ریلیز کے صرف 9 دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔فلم کو ریلیز کے وقت تجزیہ کاروں اور شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا تاہم بعدازاں مداحوں کی سینما گھروں میں بڑھتی تعداد نے اسے کامیاب قرار دے دیا۔ کار رمیش بلا نے اپنی ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا اب تک 100 کروڑ سے زائد کما چکی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حالیہ سالوں میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی 5ویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ سے زائد کمائے۔اس سے قبل اکشے کمار کی فلم ایئر لفٹ، ہاس فل 3، رستم اور جولی ایل ایل بی 2 یہ تمام فلمیں بھی 100 کروڑ لسٹ میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ٹوائلٹ ایک پریم کھتا ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر مبنی ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔فلم میں اکشے کمار ایک دیہاتی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کسی دوسرے گاں سے دلہن بیاہ لاتے ہیں۔گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیوی ان سے ناراض ہو کر چلی جاتی ہے اور انہیں منانے اور ٹوائلٹ کی تعمیر کے ارد گرد گھومنے والی اس فلم کی کہانی مزاحیہ اور سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ رومانوی بھی ہے۔

مزید : کلچر