کثیر ستاروں والی فلموں میں کام کا دباؤ کم ہوتا ہے:پرینیتی چوپڑا

کثیر ستاروں والی فلموں میں کام کا دباؤ کم ہوتا ہے:پرینیتی چوپڑا
کثیر ستاروں والی فلموں میں کام کا دباؤ کم ہوتا ہے:پرینیتی چوپڑا

  

ممبئی(یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ کثیرالتعداد اداکاروں والی فلموں میں کام کا دباؤ کم ہوتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ’’گول مال اگین‘‘ جیسی کثیرالتعداد اداکاروں والی فلموں میں کام کرنے میں زیادہ مزا آتا ہے اور ایسی فلموں میں کام کا دباؤ کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پوری فلم کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پرہوتی ہے بلکہ کثیرالتعداد اداکاروں والی فلموں میں جہاں کام کرنے میں زیادہ مزا آتا ہے وہاں بطور اداکار آپ کی توجہ صرف کام پر مرکوز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روہت شیٹھی کی فلم ’’گول مال اگین‘‘ میں کام کر کے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔فلم میں پرینیتی کے ساتھ اجے دیوگن،ارشد وارثی ،توشار کپور ،تبو اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر