شارخ کی نائٹ رائیڈرز اور جاوید آفریدی کی بینونی زلمی میں میچ پڑگیا

شارخ کی نائٹ رائیڈرز اور جاوید آفریدی کی بینونی زلمی میں میچ پڑگیا

 کیپ ٹان (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جاوید آفریدی کی ٹیم بینونی زلمی اور شاہ رخ خان کی ٹیم کیپ ٹان نائٹ رائیڈرکے درمیان میچ 4نومبرکوہو گا ۔ جنوبی افریقی ٹی20لیگ4 نومبر سے 16 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔بینونی زلمی کے لوگو کی تقریب رونمائی جوہانسبرگ کے ایک ہائی سکول میں ہوئی ۔اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ بینونی زلمی اور کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرز کا میچ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے اشتہاری میچ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے بڑا دن ہے ۔دونوں ٹیموں کے پوسٹرز بھی سوشل میڈ یا آگئے ہیں ۔بینونی زلمی کی کپتانی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اوپنر بلے باز ڈی کوک کریں گے ۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں پشاور زلمی کا بھی مالک ہوں جوپی ایس ایل کی فاتح ٹیم ہے ،میری خواہش ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ پشاور زلمی کے تین میچوں کی سیریز ہولیکن بد قسمتی سے موجودہ صورتحال اس بات کی اجازت نہیں دیتی ۔انہوں نے کہا کہ اب میں بہت خوش ہو ں کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں بینونی زلمی اور کیپ ٹان نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہونگے ،یہ پاک بھارت میچ کی طرح ہی ایک گیم ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دہلی ڈیئیر ڈیولز کے مالک نے بھی جوہانسبرگ کی فرنچائز خریدی ہے ،اس لیے گلو بل ٹی ٹوئنٹی میں بہت زیادہ مزہ آئے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی