پاکستان کی اومان کیخلاف 5ہاکی ٹیسٹ میچز کی سریز طے پاگئی

پاکستان کی اومان کیخلاف 5ہاکی ٹیسٹ میچز کی سریز طے پاگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی اومان کیخلاف 5 ہاکی ٹیسٹ میچزکی باقاعدہ سیریز طے پاگئی۔ پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ اور میزبان سائیڈ کے خلاف سیریز کے یہ مقابلے9 ستمبر سے15ستمبر تک مسقط میں ہوں گے۔پاکستان کی اومان کیخلاف 5 ہاکی ٹیسٹ میچوں کی باقاعدہ سیریز طے پا گئی ہے۔ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد فیڈریشن حکام نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ کے نام سے ٹیم تشکیل دی جسے آئندہ ماہ اومان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔دورے کی تیاریوں کیلئے کیمپ میں30کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، ان پلیئرز میں 3 گول کیپرز، 6 فل بیکس، 6 ہافس اور 15 فاروڈز شامل ہیں۔ کیمپ کا حصہ بننے والے ان پلیئرز میں زیادہ تر وہ کھلاڑی ہیں جو ابھی نوجوان ہیں اور انٹرنیشنل تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹیم کے سینئر کیمپ میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے تھے۔سلیکٹرز کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں حافظ علی عمیر، علی رضا، عمر زمان(گول کیپرز)، اسد عزیز، قاضی اسفند یار، مبشر علی، شاہ فیصل شاہ، زاہد اللہ، سہیل منظور ( فل بیکس)، فیضان، علی رضا، تیمور ملک، تعظیم الحسن، محمد عثمان، عثمان تنویر (ہافس)جبکہ فاروڈز میں محسن صابر، سمیع اللہ، محمد رضوان، محمد عمر حامدی، اکبر علی، شاہ جی احمد، محمد عتیق ارشد، کریم خان، رانا سہیل ریاض، محمد نوید، اویس الرحمن، محمد عامر، عبدالجبار، شان ارشاد اور محمد ایوب علی شامل ہیں۔