انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ یوسی پی نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کالج کے مین کیمپس میں انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل یوسی پی(یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب) نے جیت لیا ، یوسی پی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈی ایچ اے کو 38-34سے ہرادیا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور جنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار بھی موجود تھے۔ یوسی پی کی طرف سے زین ، سعاد اور عمیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ڈی ایچ اے کی طرف سے حمزہ بٹ اور کامران سلمان نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی اورجنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دیں اور گروپ فوٹو بھی بنوائے ۔