سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا (نیٹ نیوز)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی سورماؤں نے آئی لینڈرز کو 3-0سے وائٹ واش کیا تھا۔ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔
تاہم دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24اگست، تیسرا ون ڈے 27اگست، چوتھا ون ڈے 31اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 6ستمبر کو کھیلا جائے گا۔