عالمی باڈی بلڈر کائی گرین نے لاہور فٹنس ایکسپو کا افتتاح کردیا

عالمی باڈی بلڈر کائی گرین نے لاہور فٹنس ایکسپو کا افتتاح کردیا
 عالمی باڈی بلڈر کائی گرین نے لاہور فٹنس ایکسپو کا افتتاح کردیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایکسپو سینٹر لاہور میں دنیا کے صفحہ اول کے باڈی بلڈر کائی گرین نے فٹنس ایکسپو کا افتتاح کیا۔ لوکل تن سازوں نے انٹرنیشنل باڈی بلڈرز کے سامنے پوزنگ بھی کی۔ کائی گرین کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد پر زبردست استقبال ہوا۔ایکسپو سینٹر لاہور میں 2 روزہ فٹنس ایکسپو جاری ہے۔ امریکی باڈی بلڈر کائی گرین سمیت 4 انٹرنیشنل باڈی بلڈرز کی موجودگی میں پاکستانی تن سازوں نے پوزنگ کی اور اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا جس پر کائی گرین، مسٹر پاکستان شعیب ظہور اور مسٹر مسل مینیا سلمان احمد نے نوجوان باڈی بلڈرز کی محنت کو خوب سراہا۔انٹرنیشنل باڈی بلڈرز نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ کائی گرینی نے کہا کہ پاکستانی کھانے تیکھے ہیں، کھا کر مزہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی باڈی بلڈرز بہت باصلاحیت ہیں، محنت جاری رکھیں۔فٹنس ایکسپو کے دوسرے روز بین الاقوامی باڈی بلڈرز پاکستانی مداحوں کے سامنے پوزنگ بھی کریں گے۔

عالمی شہرت یافتہ غیرملکی باڈی بلڈرز لاہور پہنچ گئے

مزید : کھیل اور کھلاڑی