این ای ڈی ایلمنی الیون اور این ای ڈی کے مابین میچ آج ہوگا

این ای ڈی ایلمنی الیون اور این ای ڈی کے مابین میچ آج ہوگا

کراچی ( پ ر)پاکستان کے 70ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے این ای ڈی ایلمنی الیون اور این ای ڈی الیون کے مابین فرینڈلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا، جس میں مہمانِِ خصوصی وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے۔ این ای ڈی ایلمنی الیون کی قیادت وزیرِاعلی سنبھالیں گے جب کہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی این ای ڈی الیون کے کپتان ہوں گے۔وسیم اکرم، معین خان،اسد شفیق، سکندر بخت، صادق محمد، سلیم جعفر،تنویر احمد، غلام علی محمود حامد، حارث خان، شوکت مرزا، زاہد احمد، مسعود انور سمیت دیگر موجودہ اورسابقہ کھلاڑیوں کی آمد متوقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی